( انگوٹھی میں کون سا نگینہ پہننا چاہئے؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ انگوٹھی میں کون سا نگینہ پہننا چاہئے؟
المستفتی:۔عرفان رضا لوہتہ بنارس
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
جو چاہے وہ پہنیں مثلا ، یاقوت ، نیلم ، زمرد ، عقیق ، فیروزہ ، وغیرہ۔ کہ وہ ایک پتھر ہے نہ کہ قسمت بدلنے والاہاں اگر سنت رسول سمجھ کر پہننا ہے توحبشی نگینہ پہنے کہ نبی کریم ﷺ نےیہی پہناہےجیساکہ حدیث شریف میں ہےحضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتےہیں’’ان رسول اللہﷺلبس خاتم فضةفی یمینہ فص حبشی کان یجعل فصہ ممایلی کفہ ‘‘ رسول اللہ ﷺ نے دائیں دست (ہاتھ)مبارک میں چاندی کی انگوٹھی پہنی جس میں حبشی نگینہ تھا آپ ﷺ نگینہ اپنی ہتھیلی کی جانب رکھاکرتےتھے۔ ( صحیح مسلم حصہ۳؍ ص۱۶۵۸؍ حوالہ برکات سنت رسول ص۳۳۲)واللہ تعا لیٰ اعلم
کتبہ
عبید اللہ رضوی بریلوی
ایک تبصرہ شائع کریں