جمعرات، 2 جنوری، 2025

(اپنی برادری بدلنا کیسا ہے؟)

 (اپنی برادری بدلنا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ زید انصاری ہے اور اپنے آپ کو خان لکھتا ہے ایسا لکھنا کیسا ہےقرآن و حدیث کا حوالہ  دے کر جواب عنایت فرمائیں
  المستفتی:۔محمد عامر حسین رضوی ... سیوان بہار

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

  نسب بدلنا  ناجائزہےیعنی زید انصاری ہے اور اپنے آپ کو خان کہتا ہے توایساکہنا ناجائز حرام ہے اور اللہ تعالی کی اور فرشتوں کی لعنت کاسبب ہےحدیث شریف میں ہے "من ادعیٰ الیٰ غیرابیہ فعلیہ لعنةاللہ والملاٸکةوالناس اجمعین لایقبل اللہ منہ یوم القیمة صرفا ولاعدلا" یعنی جو اپنے باپ کے سوا کسی دوسرے کی طرف اپنے کو منسوب کرے اس پر خدائے تعالیٰ اور تمام فرشتوں اور انسانوں کی لعنت ہےاللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کا نہ فرض قبول کرے گا نہ نفل قبول کرے گا۔ ( ترمذی شریف ج٢ ص٣٣/ فتاویٰ مرکزتربیت افتاءج٢ص٢٥٣تا٣٥٤) واللہ تعا لیٰ اعلم 
کتبہ
عبید اللہ رضوی بریلوی

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only