(اسمائے عشرۂ مبشرہ)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ وہ کون سےصحابی ہیں جن کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیاں میں ہی جنتی ہونے کی بشارت دی ہے برائے کرم سب کا نام بھیج دیں۔
المستفتی:۔ محمد ظفر
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
الجواب بعون الملک الوہاب
وہ دس صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین جنہیں نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ایک مجلس میں جنتی ہونے کی بشارت دی انکو عشرۂ مبشرہ کہا جاتا ہے انکے اسماء گرامی اس طرح ہیں(۱)حضرت ابو بکر صدیق (۲)حضرت عمر فاروق اعظم (۳)حضرت عثمان غنی (۴)حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم (۵) حضرت طلحہ (۶)حضرت زبیر (۷)حضرت عبد الرحمن بن عوف (۸)حضرت سعد بن ابی وقاص (۹)حضرت سعید بن زید (۱۰)حضرت ابو عبیدہ بن الجراح۔ رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین
مشکوٰۃ شریف میں ہے " عن عبدالرحمٰن بن عوف ان النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم قال ابو بکر فی الجنۃ و عمر فی الجنۃ و عثمان فی الجنۃ و علی فی الجنۃ و طلحۃ فی الجنۃ والزبیر فی الجنۃ و عبد الرحمٰن بن عوف فی الجنۃ و سعد بن ابی وقاص فی الجنۃ و سعید بن زید فی الجنۃ و ابو عبیدۃ ابن الجراح فی الجنۃ - رواہ الترمذی و رواہ ابن ماجۃ عن سعید بن زید "( مشکوٰۃ المصابیح ج:2/ص:574/ باب مناقب العشرۃ / مکتبہ رحمانیہ اردو بازار لاہور )واللہ تعا لیٰ اعلم
کتبہ
عبید اللہ رضوی بریلوی
ایک تبصرہ شائع کریں