جمعرات، 23 جنوری، 2025

(قیام میں دونوں پاؤں کے بیچ کتنا فاصلہ ہونا چاہیے؟ )

 (قیام میں دونوں پاؤں کے بیچ  کتنا فاصلہ ہونا چاہیے؟ )

الاستفتاء: نماز میں کھڑے ہونے کا طریقہ بیان کریں دونوں پاؤں کے بیچ میں کتنا فاصلہ ہونا چاہیے؟ برائے کرم مدلل جواب عنایت فرمائیں۔
سائل:غلام حسین، انڈیا

باسمه تعالیٰ وتقدس الجواب: باوضو قبلہ رُو کھڑا ہو، اور دونوں پاؤں کےدرمیان چار اُنگل یعنی تین اِنچ کا فاصلہ ہونا چاہیے کہ یہ مستحب ہے۔ چنانچہ علّامہ بدر الدین عینی حنفی متوفی ۸۵۵ھ اور علّامہ سیّد محمد امین ابن عابدین شامی حنفی متوفی ۱۲۵۲ھ لکھتے ہیں: ينبغي أن يكون بين قدمي المصلي قدر أربع أصابع اليد لأنه أقرب إلى الخشوع۔ [واللفظ للأول](البنایۃ شرح الھدایۃ، ۲/۲۱۹)(رد المحتار شرح الدر المختار، ۱/۴۴۴)

یعنی، نمازی کے دونوں قدموں کے درمیان چار اُنگل کا فاصلہ ہونا چاہیے کیونکہ یہ خُشُوع(یعنی بدن میں عاجزی) کے زیادہ قریب ہے۔
اور صدر الشریعہ محمد امجد علی اعظمی حنفی متوفی ۱۳۶۷ھ ’’مستحبات نماز‘‘ کے بیان میں  لکھتے ہیں: دونوں پنجوں کے درميان، قیام میں چار اُنگل کا فاصلہ ہونا۔(بہار شریعت، ۱/۵۳۸)
واللہ تعالیٰ أعلم بالصواب
کتبہ:
محمد اُسامہ قادری
پاکستان،کراچی
پیر،۲۰/رجب، ۱۴۴۶ھ۔۱۹/جنوری، ۲۰۲۵م

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only