(ابلیس کے کتنے نام تھے ؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ ابلیس کا کیا نام تھا؟کیا جو نماز پڑھتا تھا وہی فرشتوں کا استاد تھا؟اس کا جواب عنایت فرمائے مہربانی ہوگی
المستفتی:۔ محمد نوشاد عالم سلامی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
ابلیس کے کئی نام ہوئے۔پہلے آسمان میں " عابد " دوسرے آسمان میں " زاہد "تیسرے آسمان میں " عارف " چوتھے آسمان میں " ولی " پانچویں آسمان میں " تقی " چھٹے آسمان میں " خازن "ساتویں آسمان میں " عزازیل "لوح محفوظ پر ابلیس لکھا تھا۔
ابلیس فرشتوں کے ساتھ اسی ہزار(80000)سال تک رہا جس میں بیس ہزارسال تک ملائکہ کو وعظ ونصیحت کرتارہااور تیس ہزارسال تک ملائکہ کرّوبین کاسردار رہا، اور ایک ہزارسال تک ملائکہ روحانین کاسردار رہااور تقریبا پچاس ہزار سال تک سجدہکیا یہاں تک کہ اگراسکے سجدوں کو پھیلایا جائے تو زمین وآسمان میں کوئی جگہ باقی نہ رہے۔( زرقانی جلداوّل صفحہ ۵۹؍بحوالہ مخزن معلومات صفحہ۸۴؍۸۵)واللہ تعا لیٰ اعلم
کتبہ
عبید اللہ رضوی بریلوی
ایک تبصرہ شائع کریں