جمعرات، 30 جنوری، 2025

(سالی سے زناکیاتوکیابیوی حرام ہوگئی؟)

 (سالی سے زناکیاتوکیابیوی حرام ہوگئی؟)

الاستفتاء: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید کی بیوی ہوتے ہوئے زید نے اپنی سالی سے زنا کیا تو کیا زید کی بیوی زید پر حرام ہوجائے گی؟ مکمل جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔
سائل: محمد علی، بلرام پور

باسمه تعالیٰ وتقدس الجواب: زنا بہت سخت حرام اور گناہ کبیرہ ہے خواہ سالی سے ہو  یا کسی اور سے توبہ کرنا واجب ہے، تاہم سالی سے زنا کی وجہ سے بیوی حرام نہ ہوگی۔

   چنانچہ علّامہ علاء الدین حصکفی حنفی متوفی ۱۰۸۸ھ ’’خلاصۃ الفتاوی‘‘ کےحوالے سے لکھتے ہیں: وطئ أخت امرأته لا تحرم عليه امرأته۔یعنی، سالی سے زنا کرنے کی وجہ سے بیوی حرام نہیں ہوگی۔(الدر المختار، ص ۱۸۰)واللہ تعالیٰ أعلم بالصواب
کتبہ:
محمد اُسامہ قادری
پاکستان،کراچی
پیر،۲۶/رجب، ۱۴۴۶ھ۔۲۶/جنوری، ۲۰۲۵م

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only