ہفتہ، 4 جنوری، 2025

{ناجائز و حرام میں کیا فرق ہے ؟}

 {ناجائز و حرام میں کیا فرق ہے ؟}

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسئلہ:۔ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ نا جائز اور حرام میں کیا فرق ہے اس کا جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی۔ 
المستفتی:۔اختر رضا الہند

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب

  حرام خاص اورناجائزعام ہے یعنی حرام ناجائزضرورہوتاہے لیکن ہرناجائزحرام نہیں ہوتاجیساکہ فتاوی امجدیہ کے حاشیہ میں مفتی آل مصطفی مصباحی حفظہ اللہ تعالیٰ ارشادفرماتے ہیں حرام کاثبوت صرف اس دلیل سے ہوگاجس کاثبوت واثبات دونوں قطعی ہواورطلب کف جازم ہوجبکہ ناجائزکاثبوت تین طرح کی دلیلوں سے ہوتاہے۔
ثبوت قطعی:۔اثبات ظنی اورطلب کف جازم
ثبوت ظنی:۔اثبات قطعی اورطلب کف جازم
ثبوت واثبات:۔ دونوں ظنی اورطلب کف جازم اس سے ظاہرہے کہ حرام ناجائز ضرور ہوتا ہے لیکن ہرناجائزحرام نہیں ہوتاہے ۔(فتاوی امجدیہ جلدچہارم صفحہ 154حاشیہ نمبر1بحوالہ کنزالریحان فی فتاوی ابی النعمان المعروف فتاوی مشاھدی جلداول صفحہ 376)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
محمدافسررضاحشمتی سعدی عفی عنہ

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only