ہفتہ، 4 جنوری، 2025

{سلسلہ مداریہ میں بیعت ہونا کیسا ہے ؟}

 {سلسلہ مداریہ میں بیعت ہونا کیسا ہے ؟}

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسئلہ:۔ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ مدار پاک کو خلافت ملی یا نہیں؟ اگر ملی تو آپ نے کسی کو خلافت دی یا نہیں اور آپ کا نسب نامہ کیا جواب عنایت فرمائیں
المستفتی:۔مولانا محمد مقیم رضا بریلی شریف

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب

   سرکارمدارپاک کوبھی خلافت ملی تھی اور آپ نے خلافت بھی عطافرمائی تھی لیکن بیعت کرنے سے منع فرمایاتھا اسلئے علمائے کرام کاقول ہیں کہ سلسلۂ مداریہ میں مریدہوناجائزنہیں ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ سلسلہ سوخت ہے لیکن فیوض وبرکات کاسلسلہ آج بھی جاری وساری ہے جیساکہ سرکارمیرعبدالواحدبلگرامی رحمتہ اللہ علیہ سبع سنابل شریف کے دوسرے سنبلہ میں تحریرفرمایاہے اورسبع سنابل شریف وہ کتاب ہے کہ جوسرکارصلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں مقبول ہے جیساکہ حضرت شاہ کلیم چشتی رحمۃ اللہ علیہ نے بسترخواب پرعالم واقعہ میں دیکھاملاحظہ ہو۔(اصح التواریخ جلداول 168؍ماثرالکرام صفحہ 29؍کاشف الاستارصفحہ 41؍ماخوذفتاوی فقیہ ملت جلددوم صفحہ 412)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
محمدافسررضاحشمتی سعدی عفی عنہ
'

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only