{وہابی اور سنی میں کیا فرق ہے ؟}
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسئلہ:۔ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ وہابی اورسنی میں کیا فرق ہے ؟تفصیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں اور وہابی فرقہ کہاں سے شروع ہوا ؟ کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں بھی وہابی تھے ؟یہ بھی بتائیں
المستفتی:۔یونس خان
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
سنی اوروھابی میں بہت بڑافرق ہیں وھابی اپنی کفریہ عقائد کی وجہ سے کافرومرتدہیں سنی اس کوکہتے ہیں جوحضورصلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام تابعین اورتبع تابعین کے طریقے پرچلے۔ اور اس کی پوری جماعت کواہلسنت والجماعت کہتے ہیں محمدبن عبدالوہاب کے ماننے والوں کووھابی کہتے ہیں محمدبن عبدالوہاب نجدی ہے جس کے بار ے میں مولاناحسن احمدٹانڈویدیوبندی اپنی کتاب الشہاب الثاقب میں لکھتے ہیں کہ محمدبن عبدالوہاب نجدی ابتدائے تیرھویں صدی میں نجدعرب سے ظاہرہوااورچونکہ یہ خیالات فاسدہ اورعقائدباطلہ رکھتاتھا اوراس نے ایک کتاب لکھی جس کانام کتاب التوحیدرکھا اس کے ذریعہ سے اس نے انبیاء،واولیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام اورخودحضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی دل کھول کرتوہین کی اوریہ فرقہ اپنی کفری عبارتوں کی وجہ سے کافرومرتدہیں۔( مخزن معلومات عقائدکابیان صفحہ 12)
اورسرکارحضورصدرالشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں وھابی یہ ایک نیافرقہ ہے جو 1209 ہجری میں پیداہوااس مذہب کابانی محمدبن عبدالوہاب نجدی تھاجس نے تمام عرب خصوصا حرمین شریفین میں بہت شدیدفتنے پھیلائے علمائے کرام کوقتل کیاصحابہ کرام وائمہ وعلماء وشہداکی قبریں کھود ڈالیں روضۂ انورکانام معاذاللہ صنم اکبررکھاتھایعنی بڑابت اورطرح طرح کے ظلم کئے اور یہ بھی معلوم ہوگیاکہ سرکارصلی اللہ علیہ وسلم کے دورمیں وھابی نہیں تھے یہ بعد کی ایجاد ہے ۔(بہارشریعت جلداول حصہ اول صفحہ 63 ) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
محمدافسررضاحشمتی سعدی عفی عنہ
ایک تبصرہ شائع کریں