جمعرات، 24 اپریل، 2025

(گائے بکری کاتھن کھانا کیساہے؟)

 (گائے بکری کاتھن کھانا کیساہے؟)

السلام علیکـم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
کیا فرماتےہیں  علماۓکرام اس مسئلے میں"گاۓ کا تھن کھانا کیسا ہے"؟ جواب عنایت فرمائیے! 
المستفتی: محمد صدام انصاری 

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوھاب

گائے بکری وغیرہ کے تھن (یعنی کھیری) کھانا بالکل جائز و حلال ہے کیوں کہ یہ حلال جانور کے حرام اجزا میں سے نہیں ہے یعنی جن جانورں کا گوشت کھایا جاتا ہے انکے بائیس اجزاء ہیں  جن میں بعض حرام یا ممنوع یا مکروہ ہیں جیساکہ سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ فرماتے ہیں :حلال جانور کے سب اجزا حلال ہیں مگر بعض کہ حرام یا ممنوع یا مکروہ ہیں ١ رگوں کا خون ٢ پِتّا ٣ پُھکنا (یعنی مَثانہ) ٤، ٥ علاماتِ مادہ ونَر ٦ بَیضے (یعنی کپورے) ٧ غُدود ٨ حرام مَغز ٩ گردن کے دوپٹھے کہ شانوں تک کھنچے ہوتے ہیں ١٠ جگر (یعنی کلیجی) کا خون ١١ تِلی کا خون ١٢ گوشْتْ کا خون کہ بعدِ ذَبْح گوشْتْ میں سے نکلتا ہے ١٣دل کا خون ١٤ پِت یعنی وہ زَرد پانی کہ پِتّے میں ہوتاہے ١٥ ناک کی رَطُوبت کہ بَھیڑ میں اکثر ہوتی ہے ١٦ پاخانے کا مقام ١٧ اَوجھڑی ١٨ آنتیں ١٩ نُطْفہ ٢٠ وہ نُطْفہ کہ خون ہوگیا ٢١ وہ (نُطْفہ) کہ گوشْتْکا لوتھڑا ہوگیا ٢٢ وہ کہ(نُطْفہ)پورا جانور بن گیا اور مردہ نکلا یا بے ذَبْح مرگیا۔(فتاوٰی رضویہ ج۲۰ ص ۲۴۰ ، ۲۴۱)واللہ تعالٰی و رسولہ الاعلٰی اعلم بالصواب عزوجل و صلی اللہ تعالٰی علیہ و آلہ و سلم 
کتبہ:سید محمد نذیرالہاشمی سہروردی
شاہی دارالقضا و آستانئہ عالیہ سہروردیہ غوثیہ داہود شریف الہند
بتاریخ ٢١اپریل٢٠٢٥ء
بمطابق ٢٢ شوال المکرم ١٤٤٦ھ
بروز دو شنبہ (پیر)

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only