ہفتہ، 5 جولائی، 2025

(داڑھی منڈے کو ممبر کو بٹھانا کیساہے؟)

(داڑھی منڈے کو ممبر کو بٹھانا کیساہے؟)

 السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
 بعد سلام عرض ہے کہ
 کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسلہ کے بارے میں کہ ممبرے رسول پر ہر شخص کو بیٹھنے کی اجازت ہے کہ نہیں خاص کر جاہل لوگ جو داڑھی چھیلا تے ہیں ان کے بارے میں کیا حکم ھے حضور تسلی بخش جواب عنایت فرمادیں مہربانی ہو گی 
سایل :شیر محمد قادری چہلوی ضلع شراو ستی
 
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
الجواب بعون الملک الوھاب 
جہلاء و فساق کو ممبر رسولﷺ پر بیٹھنے کی قطعا اجازت نہیں!
داڑھی مونڈنا کترنا وغیرہ ناجائز و حرام ہے عندالشرع داڑھی مونڈنے والا فاسق معلن ہے جسکو ممبر پر بٹھانا گویا اسکی تعظیم کرنا ہے حدیث شریف میں ہے فاسق کی تعظیم پر عرش اعظم کانپتا ہے!
عن أبي هریرة رضي اللّٰه عنه قال: قال رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیه وسلم: جُزُّوا الشوارب، وأرخوا اللحی، خالِفوا المجوس"حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے  کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مونچھیں کاٹو اور داڑھیاں بڑھاؤ، مجوسیوں کی مخالفت کرو.(مشکوٰۃ المصابیح ، باب الترحل ، ص٣٨۰،مجلس برکات)

اور حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی تحریر فرماتے ہیں :حلق کردن لحیہ حرام است و روش افرنج و ہنود و جوالقیان است کہ ایشان را قلندر یہ گویند و گزاشتن آن بقدر قبضہ واجب است "یعنی داڑھی مڈانا حرام ہے اور انگریزوں ہندوؤں اور قلندروں کا طریقہ ہے اور داڑھی کو ایک مشت تک ڈھونڈ دینا واجب۔(اشعۃ اللمعات ماخوذ انوار الحدیث ص٣٢٦کتب خانہ امجدیہ)
مذکورہ حدیث شریف و تفسیر مبارک سے ظاہر و باہر ہے کہ داڑھی کو مونڈنا یا کترنا ناجائز و حرام ایسا شخص فاسق و مستحق عذاب نار ہے لہذا ایسے شخص کو ممبر رسول پر لانا بٹھانا نیز اسکی تعظیم سب کے سب ناجائز و حرام ہے 

سیدی سرکار اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالی عنہ سے سوال کیا گیا داڑھی منڈے کو اسٹیج پر لانا نیز اس سے نعت وغیرہ پڑھوانا کیسا ہے تو آپ تحریر فرماتے ہیں ۔۔۔
داڑھی کترنا یا منڈانا سخت گناہ عظیم اور اس کامرتکب اشدفاسق وفاجر مستحق عذاب یزداں وغضب رحمن اوردنیامیں مستوجب ہزاراں ذلت وہوان خوش آوازی خواہ کسی علت نفسانی کے باعث اسے منبرومسند پر کہ حقیقۃً مسندحضورپرنورسیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ہے تعظیماً بٹھانا اس سے مجلس مبارک پڑھوانا حرام ہے، تبیین الحقائق وفتح اﷲ المعین وطحطاوی علی مراقی الفلاح وغیرہا میں ہے:فی تقدیم الفاسق تعظیمہ وقد وجب علیہم اھانتہ شرعا"فاسق کو آگے کرنے میں اس کی تعظیم ہے حالانکہ بوجہ فسق لوگوں پرشرعاً اس کی توہین کرنا واجب اور ضروری ہے(فتاویٰ رضویہ ، جلد٢٣ ، ص ٧٣٥رضا فاؤنڈیشن لاہور)واللہ اعلم 
کتبہ 
عبیداللہ حنفی بریلوی مقام دھونرہ ضلع بریلی شریف 
٩ محرم الحرام ١٤٤٧ھ

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only