جمعرات، 24 جولائی، 2025

(عقیقہ کے لئے وزن پرجانورکا گوشت لیناکیساہے؟)

 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

مفتیان کرام کی بارگاہ میں عرض یہ ہے کہ ایک شخص اپنے بچے کا عقیقہ کرنا چاہتا ہے اس طرح کہ وہ مکمل جانور نہیں خریدا ہے بلکہ اس نے گوشت فروخت کرنے والے سے بات کیا ہے جانور ذبح کرنے کے بعد جو گوشت نکلے گا اس کی قیمت دونگا یعنی مکمل جانور نہیں خریدا ہے بلکہ گوشت کی قیمت دیگا تو کیا اس طرح عقیقہ ہو جائے گا. قرآن و حدیث کی روشنی جواب عنایت فرمایں 

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ۔

الجواب بعون الملک الوھاب وھو الموفق للحق والصواب 

عقیقہ کرنے والا قصاب سے یہ کہے کہ آپ اپنا جانور عقیقہ کی نیت سے میرے بچہ کی جانب سے ذبح کر دینا اور  جتنی مقدار میں گوشت نکلےگا میں آپ کو کلو کے حساب سے اتنی رقم ادا کر دونگا پھر وہ گوشت فروخت کرنے والا عقیقہ کی نیت سے جانور اس کے بچہ کے نام سے ذبح کر دے اور وہ مکمل گوشت(کلیجی پھیپھڑا سرپیر)  کی قیمت ادا کردے اس صورت میں عقیقہ درست ہو جائیگا، کیونکہ عقیقہ وقربانی درست ہونے کے لئے جانور ذبح ہونا ضروری ہے ، پہلے سے قیمت اداکرنا یعنی جانور خریدنا ضروری نہیں بلکہ ادھار لیکر قربانی وعقیقہ درست ہے۔ 

علامہ صدر الشریعہ علیہ الرحمہ سے ایک سوال کیا گیاکہ زید نے اپنے ایک عزیز سے کہہ دیا کہ ایک بکرا یا بھیڑ میرے لیے بھی لے لینا اور قربانی کے بعد یا قربانی کے ایام ختم ہونے کے پر قیمت ادا کی تو قربانی کا ثواب ملے گا یا نہیں ؟اور قرض لے کر قربانی کرنا کیسا ہے ؟

تو آپ علیہ الرحمہ نے جواب میں فرمایا جب زید کو اس نے دے دیا تو زید اس کی قربانی کر سکتا ہے اس میں کوئی حرج نہیں اور قربانی کی قیمت پہلے ہی دینا ضروری نہیں ہاں ملک ضروری ہے (فتاویٰ امجدیہ، جلد سوم ،کتاب الاضحیۃ، ص 315، مطبوعہ دار العلوم امجدیہ مکتبہ رضویہ)

چونکہ قربانی وعقیقہ کے احکام یکساں ہیں تو معلوم ہوا کہ قربانی وعقیقہ وغیرہ میں پیشگی رقم دینا ضروری نہیں بککہ جانور کامالک ہونا ضروری ہے اور جب قصاب نے اس کومالک بنادیا اگرچہ رقم نہ لیا تو عقیقہ ہوگیا.

ہاں اگر عقیقہ کرنے والا صرف گوشت لیتاہے اور اسی کارقم دیتاہے سرپیر کلیجی وغیرہ نہیں لیتاہے تو اس صورت میں عقیقہ نہ ہوگا. واللہ اعلم بالصواب

کتبہ

محمد ایاز حسین تسلیمی 

ساکن:محلہ ٹاندہ بہیڑی ضلع بریلی شریف ۔

بتاریخ 2025...7...13

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only