منگل، 5 اگست، 2025

(کیانماز کےلئے عورت کے ہاتھ میں چوڑی ہونا شرط ہے؟)

 

  (کیانماز کےلئے عورت کے ہاتھ میں چوڑی ہونا شرط ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر عورت کے ہاتھ میں ایک بھی چوڑی نہ ہو تو کیا نماز ہو جائے گی مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں

 المستفتی فیضان خان ایم پی

وعلیکم السلام و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ 

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوھاب 

ہاں نماز ہو جائے گی کیونکہ چوڑی کاہاتھ میں ہونا نہ شرائب نماز سے ہے نہ فرائض نماز سے ہے بلکہ چوڑی عورت کی زینت ہے نیز مردوعورت میں امتیاز پیداکرتاہے جیساکہ حدیث شریف میں ہے: عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّ هِنْدَ بِنْتَ عُتْبَةَ قَالَتْ : يَا نَبِيَّ اللَّهِ، بَايِعْنِي. قَالَ : " لَا أُبَايِعُكِ حَتَّى تُغَيِّرِي كَفَّيْكِ ؛ كَأَنَّهُمَا كَفَّا سَبُعٍ"حضرت عائشہ رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ ہند بنت عتبہ نے عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے بیعت فرما لیجئے تو فرمایا ہم تم کو بیعت نہیں کریں گے حتی کہ تم اپنے ہاتھوں میں تبدیلی کرلو یہ ہاتھ تو گویا درندے کے ہاتھ ہیں (مشکوٰۃ المصابیح حدیث 4466)واللہ اعلم بالصواب

کتبہ

 محمد عمران قادری تنویری عفی عنہ

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only