(مردوعورت کو عطر لگانا کیساہے؟)
(السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ مرد و عورت کو عطر لگانا کیسا ہے جواب عنایت فرمائیں ،
المستفتی فیضان خان ایم پی
وعلیکم السلام و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
مرد کو اچھی خوشبو لگانا جائز اور سنت ہے جیساکہ حدیث شریف میں ہے" عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : كُنْتُ أُطَيِّبُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَطْيَبِ مَا يَجِدُ، حَتَّى أَجِدَ وَبِيصَ الطِّيبِ فِي رَأْسِهِ وَلِحْيَتِهِ" ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ و آلہ و سلم کو بہترین خوشبو لگاتی تھی یہاں تک کہ اس کا اثر بال و داڑھی مبارک پر پایا جا رہا تھا (صحیح البخاری کتاب الباس باب الطیب فی الراس و اللحیہ حدیث نمبر 5923)
یونہی عورت کوبھی عطرلگاناجائزہے بس فرق یہ ہے کہ مرد کاعطر ایساہوجس میں رنگ مخفی ہو خوشبو ظاہر ہو اور عورت کا عطر ایساہو کہ رنگ ظاہر ہوخوشبو مخفی ہو جیساکہ حدیث شریف میں ہے:أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ يَعْنِي الْحَفَرِيَّ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ رَجُلٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طِيبُ الرِّجَالِ مَا ظَهَرَ رِيحُهُ وَخَفِيَ لَوْنُهُ وَطِيبُ النِّسَاءِ مَا ظَهَرَ لَوْنُهُ وَخَفِيَ رِيحُهُ" حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ مردوں کی خوشبو وہ ہے جس کی خوشبو ظاہر ہو اور رنگ مخفی ہو اور عورتوں کی خوشبو وہ ہے جس کا رنگ نمایاں ہو لیکن خوشبو مخفی ہو ۔ (سنن نسائی حدیث 5120)
نیز عورت اس وقت عطرکا استعمال کرے جب کہ اپنے شوہر یا اپنے محرمات یا عورتوں کے درمیان ہو.خوشبو لگا کر باہر یا سفر پرجانا خواہ اپنے شوہر کے ساتھ ہو یا محرمات کے ساتھ تاکہ لوگ اس کی متوجہ ہوں تو خوشبو لگانا حرام ہےحدیث شریف میں ہے :وَعَنْ أَبِي مُوسٰى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : «كُلُّ عَيْنٍ زَانِيَةٌ وَإِنَّ الْمَرْأَةَ إِذَا اسْتَعْطَرَتْ فَمَرَّتْ بِالْمَجْلِسِ فَهِيَ كَذَا وَكَذَا» . يَعْنِي زَانِيَةً.رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَلِأَبِي دَاوُدَ وَالنَّسَائِيّ " حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ ہر آنکھ زنا کار ہے اور عورت جب خوشبو لگا کر مجلس پر گزرے تو وہ ایسی ایسی ہے یعنی زانیہ ہے .(مرأۃ المناجیح فی شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد 2 حدیث 1065)واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب
کتبہ
محمد عمران قادری تنویری عفی عنہ
ایک تبصرہ شائع کریں