(اذان بعد دعا ہاٹھ اٹھاکرمانگناچاہئے؟)
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلۂ ذیل کے بارے میں کہ اذان کے بعد جو دعا پڑھی جاتی ہے اس کو ہاتھ اٹھا کر پڑھنا چاہیے یا بغیر ہاتھ اٹھائے قرآن وحدیث کی روشنی اس کام جواب عنایت فرمائیں ؟
سائل: شہادت حسین اشرفی
مرادآباد یوپی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب ،
دعاء بعد الاذان ہاتھ اٹھا کر مانگنا مسنون و ماثور ہے:حضور شارح بخاری رحمہ اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ اذان کے بعد کی دعا بھی ہاتھ اٹھا کر پڑھیں ، یہی سنت ہے ہر دعا کے لیے مطلقاً ہاتھ اٹھانا مسنون ہے اس عموم میں اذان کے بعد کی دعا بھی داخل ہے اور اسی پر مسلمانوں کا تعامل ہے۔ واللہ تعالی اعلم (فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵ ، 189 /190 مکتبہ مبارک پور اشرفیہ یوپی ہند )واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد معراج رضوی واحدی سنبھل
ایک تبصرہ شائع کریں