بدھ، 18 مارچ، 2026

(نابالغ بچی کی طرف دیکھناکیساہے؟)

(نابالغ بچی کی طرف دیکھناکیساہے؟)

الاستفتاء: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ نابالغ بچی کی طرف نظر کرنا جائز ہے؟

(سائل: محمد آفاق رضا، لکھیم پور)

باسمه تعالیٰ وتقدس الجواب: اگر نابالغ بچی ایسی ہو کہ اسے دیکھ کر مرد کو شہوت پیدا نہ ہو تو اسے دیکھنا بلکہ چھونا بھی جائز ہے ورنہ نہیں۔ چنانچہ علامہ برہان الدین ابو الحسن علی بن ابی بکر مرغینانی حنفی متوفی ۵۹۳ھ لکھتے ہیں: والصغيرة إذا كانت لا تشتهى يباح مسها والنظر إليها لعدم خوف الفتنة. (الھدایۃ شرح بدایۃ المبتدی، ۴/۳۶۸)

یعنی، نابالغ بچی جب قابلِ شہوت نہ ہو تو اسے چھونا اور اس کی طرف دیکھنا مباح ہے کیونکہ فتنہ کا اندیشہ نہیں۔

والله تعالیٰ أعلم بالصواب

کتبہ: محمد اُسامہ قادری(پاکستان، کراچی)

جمعہ،۲/ربیع الآخر، ۱۴۴۷ھ۔۲۶/ستمبر، ۲۰۲۵م

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only