(اولئک سے ھم المھتدون پڑھاتونماز ہوگی؟)
الاستفتاء: اُولٰٓىٕكَ عَلَیْهِمْ صَلَوٰتٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَ رَحْمَةٌ وَ اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُهْتَدُوْن
یہ ایک آیت ہے کہ نہیں یہ تین چھوٹی آیت کے برابر ہے کہ نہیں؟
(سائل: محبوب ضیاء، انڈیا)
باسمه تعالیٰ وتقدس الجواب: یہ پارہ ۲، سورہ بقرہ (۲/۱۵۷) کی ایک مکمل آیت ہے۔ اور علامہ سید محمد امین ابن عابدین شامی حنفی متوفی ۱۲۵۲ھ نے تین آیات کی کم از کم مقدار تیس حروف ذکر فرمائی ہے۔ چنانچہ لکھتے ہیں: لو قرأ آية طويلة قدر ثلاثين حرفا يكون قد أتى بقدر ثلاث آيات. (رد المحتار، ۱/۴۵۸) یعنی، اگر کسی نے ایک طویل آیت پڑھی جس کی مقدار تیس حروف کے برابر ہو تو اس نے تین آیات کے برابر پڑھا۔
اور اس آیت کے حروف تیس سے زائد ہیں، جس سے سورۂ فاتحہ کے بعد قراءت کا واجب یقیناً ادا ہو جائے گا۔والله تعالیٰ أعلم بالصواب
کتبہ: محمد اُسامہ قادری(پاکستان، کراچی)
منگل،۲۷/رمضان، ۱۴۴۷ھ۔۱۷/مارچ، ۲۰۲۶م
ایک تبصرہ شائع کریں