بدھ، 18 مارچ، 2026

(فجر بعد سفر پر جاناہوتوروزہ چھوڑسکتے ہیں؟)

(فجر بعد سفر  پر جاناہوتوروزہ چھوڑسکتے ہیں؟)

مسئلہ: اگر نماز فجر کے بعد سفر پر جانا ہو تو کیا اس دن کا روزہ چھوڑ سکتے ہیں؟ جواب عنایت فرمائیے نوازش ہوگی 

سائل: شیخ جعفر داہود

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

واضح رہے کہ صبح صادق سے پہلے سفر اختیار کرنا ہو تو اس دن کا روزہ ترک کرنا جائز ہے لیکن اگر طلوع فجر کے بعد نماز سے پہلے یا بعد میں سفر پر جانا ہو تو اس کے لیے اس دن کا روزہ چھوڑنا جائز نہیں جیساکہ الاختیار میں ہے *"و ان سافر بعد طلوع الفجر لا یفطر ذلک الیوم لانہ لزم صومہ اذ ھو مقیم"* اگر کوئی شخص طلوعِ فجر کے بعد سفر اختیار کرے(تو اس سفر کی وجہ سے) اس دن کا روزہ چھوڑنا (اس کے لیے جائز نہیں،) کیونکہ اس دن کا روزہ اس پر لازم ہو چکا کہ وہ مقیم (الاختیار لتعلیل المختار، کتاب الصوم ،ج ١ص١٧٣)

کتبہ : سید محمد نذیرالدین میاں نذیرالہاشمی سہروردی شاہی دارالقضا داہود ٢ رمضان المبارک ١٤٤٧ھ مطابق ٢٠فروری ٢٠٢٦ء بروز جمعہ

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only